مظفر آباد، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا پی آئی ڈی کمپلیکس کا دورہ،سیکرٹری، ڈائریکٹر جنرل اطلاعات کی بریفنگ، جی بی ، آزاد کشمیر کے محکمہ اطلاعات مل کر کام کریں، مہمان وزیر اعلیٰ کی گفتگو

مظفرآباد (پی آئی ڈی) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان بیرسٹر خالد خورشید کا پی آئی ڈی کمپلیکس مظفر آبادکا دورہ،پی آئی ڈی کمپلیکس آمد پر وزیراعظم آزادکشمیر کے معاون خصوصی برائے اطلاعات سمال انڈسٹریز و ماحولیات چوہدری محمد رفیق نیئر، سیکرٹری اطلاعات و انفارمیشن ٹیکنالوجی محترمہ مدحت شہزاد، ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال اور محکمہ کے افسران نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا استقبال کیا۔

وزیر تعلیم آزادکشمیر دیوان علی خان چغتائی، وزیراعظم آزادکشمیر کے معاون خصوصی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی چوہدری محمد اقبال ودیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے نظامت اعلیٰ تعلقات عامہ کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ سیکرٹری اطلاعات اور ڈائریکٹر جنرل اطلاعات نے انہیں ڈیجیٹل و سوشل میڈیا، شعبہ اشتہارات، الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا،ڈیکلریشن و مانیٹرنگ سیکشنز اور آزادجموں وکشمیر پریس فاؤنڈیشن کے حوالہ سے بریفنگ دی۔ بریفنگ کے بعد محکمہ کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان بیرسٹر خالد خورشید نے کہاکہ جنگوں کے میدان اب تبدیل ہو چکے ہیں اور سوشل میڈیا اس وقت جنگ کا سب سے بڑا میدان ہے۔ میڈیا کے محاذ پر اس وقت آزادکشمیر کامحکمہ اطلاعات کلیدی کردار ادا کررہا ہے جو ہمار ے لیے باعث تقلید ہے۔ ہندوستان سوشل میڈیا کے ذریعے اپنا مخصوص بیانیہ پروموٹ کرنے کی کوشش کرتا ہے،سوشل میڈیا کے ذریعے ہم نے دنیا کو دکھانا ہے کہ ایک طرف آزاد خطہ میں میڈیا مکمل آزاد اور بیرون ملک سے سیاحوں کو یہاں آنے اور اس خطہ کی خوبصورت دیکھنے کی مکمل آزادی ہے جبکہ دوسری جانب مقبوضہ جموں وکشمیر میں ہندوستان نے بدترین پابندیاں لگائی ہوئی ہیں اور کشمیریوں پر ظلم ڈھا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر میں اطلاعات کے شعبہ نے بہت تیزی سے ترقی کی ہے۔ محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان اور محکمہ اطلاعات آزادکشمیر مستقبل میں مل کر کام کریں گے۔اس حوالہ سے جوائنٹ ورکنگ ٹیم بنائیں گے تاکہ مستقل ورکنگ ریلیشن شپ قائم رہے۔ آزادجموں وکشمیر پریس فاؤنڈیشن کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کے صحافیوں کو بھی اسطرح کی سہولیات دینے کیلئے آزادکشمیر پریس فاؤنڈیشن کی معاونت لیں گے اور جلد ہی جی بی کی ٹیم اس سلسلہ میں آزادکشمیر کاد ورہ کریگی۔ وزیراعظم آزادکشمیر کے معاون خصوصی برائے اطلاعات چوہدری محمد رفیق نیئر نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا پی آئی ڈی کمپلیکس آمد پر شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹرزاطلاعات راجہ امجد حسین منہاس اور محمد بشیر مرزا، آفیسران اطلاعات مقصود احمد، راجہ محمد سہیل خان،قراۃ العین شبیر، سید آصف حسین نقوی،راجہ عبدالباسط خان، سردار شمیم انجم، محمد خورشید چوہدری ودیگر بھی موجود تھے۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close