ہٹیاں بالا، پیپلز پارٹی آزاد کشمیر ضلع جہلم ویلی کے رہنماؤں نے پارٹی کے ٹکٹوں پر بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کر دیا

ہٹیاں بالا (پی این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر ضلع جہلم ویلی کے رہنماؤں خواجہ ناصرالدین چک اور سید شفیق کاظمی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹوں پر بلدیاتی انتخابات میں بھرپور انداز میں حصہ لینے کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ یہ اعلان پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر مظفرآباد ڈویژن کے چیف آرگنائزر خواجہ ناصرالدین چک اور پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن سید شفیق کاظمی، تیمور بیگ، اویس خان، سلیم قریشی، خطیب شیخ اور دیگر نے ڈسٹرکٹ پریس کلب ہٹیاں بالا میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا آمدہ بلدیاتی انتخابات میں پیپلزبارٹی بھر پور انداز میں حصہ لے گی

ضلع جہلم ویلی میں ایک بار پھر مرحوم صاحبزادہ اسحق ظفر کی پیپلزپارٹی نظر آئے گی قیادت نے ایک جانب کارکنوں سے درخواستیں طلب کی ھیں تو دوسری جانب بلدیاتی انتخابات ضلعی صدور پر مشتمل کمیٹیاں بھی بنا دی ھیں ہم سب اپنے مرکزی قیادت کے فیصلوں پر عمل درآمد کرتے ھوۓ پارٹی فیلصوں کے مطابق الیکشن میں حصہ لیں گے الیکشن میں کارکنوں کی مشاورت کو مقدم رکھتے ھوۓ انتخابی میدان میں اتریں گے اور نہ صرف ضلع جہلم ویلی میں بھر پور کامیابی حاصل کریں گے بلکہ آزاد کشمیر بھر میں نظریہ بٹھو پر کاربندے جیالے متحدومنظم الیکشن مہم چلا کر أپنی ضلعی حکوتیں بناٸیں گےانہوں نے کہا موجودہ حکومت نے ریاست کے عوام کا استحصال کیا جس کا بدلہ ریاست کے عوام آمدہ بلدیاتی انتخابات میں ووٹ کی پرچی سے دیں گے انہوں نے کہا پیپلز پارٹی غریب مزدور اور کیسان کی جماعت ھے جس نے ھمیشہ پسے ھوٸے طبقہ کی نماٸندگی گی عوام کے بنیادی حقوق اور مساٸل کے حل کے لیے لوکل حکومتوں کا قیام ضروری ھے اور یہ پیپلز پارٹی کا بنیادی منشور ھے کہ عوام کے بنیادی مسائل ان کی دہلیز پر حل ھوں اللہ کا شکر ھے کہ طویل عرصہ بعد آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات ھونے جا رھے ھیں جس کا پاکستان پیپلز پارٹی خیر مقدم کرتی ھے بلدیاتی انتخابات ھی کے زریعہ سیاسی جماعتوں کو نٸی اور قابل لیڈر شپ ملتی ھے بلدیاتی انتخابات نہ ھونے کی وجہ سے ایک جانب سیکنڈ لاٸین قیادت کا فقدان رہا تو دوسری جانب پارٹی ورکرز کی اہمیت ختم ھوٸی یہ انتخاب ریاست کی ترقی میں سنگ میل ثابت ھوں گے ضلع جہلم ویلی میں پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سینئر نائب صدر صاحبزادہ اشفاق ظفر کی قیادت میں سارے کارکن مل کر الیکشن لڑیں گے ظلع جہلم ویلی میں ڈسٹرکٹ کونسل میونسپل کمیٹی اور ساری ٹاون کمیٹیوں میں پاکستان پیپلز پارٹی اپنی حکومتیں بناٸے گی ان راہنماوں نے پارٹی قیادت کو تجویز دی کے انتخابی کمیٹیوں میں دونوں انتخابی حلقہ جات کی یونین کونسل کی سطع سے سینئرکارکنوں کی بھی شامل کیا جاٸے تاکہ ھم زیادہ موثر اور فعال ھوکر بلدیاتی انتخاب جاٸیں ان راہنماوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ پارٹی پالیسوں کا فالوکرتے ھوۓ کارکنوں کی راۓ کے ساتھ انتخابی میدان میں اتریں گے اور پارٹی کو کامیابی دلاٸیں گے ھمارا ایجنڈا ھمارا نظریہ پاکستان پیپلز پارٹی ھے جس کی نیک نامی اور مضبوطی کے سب یک جان ھو کر جدوجہد کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close