سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو بڑا ریلیف مل گیا

اسلام آباد(پی این آئی)قومی احتساب بیورو (نیب) ترمیمی ایکٹ کےتحت سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو بھی ریلیف مل گیا۔احتساب عدالت اسلام آباد نے یوسف رضاگیلانی کے خلاف یو ایس ایف فنڈز میں کرپشن ریفرنس نیب کو واپس بھجوادیا۔

احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے ریفرنس نیب کو واپس بھیج دیا ہے اور کہا ہے کہ اب یہ ریفرنس احتساب عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close