الیکشن کمیشن نے عمران خان کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جھٹکا دیدیا

پشاور(پی این آئی)پشاور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے میں سرکاری وسائل کے استعمال اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پر 50 ،50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔

این اے 31 پشاور میں پی ٹی آئی کے جلسے میں سرکاری وسائل کے استعمال پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لیا تھا۔وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر الیکشن کمیشن نے آج فیصلہ محفوظ کیا جو بعد ازاں جاری کردیا گیا۔الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، وزیراعلیٰ محمود خان، 10 وزراء اور مشیروں پر 50،50 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close