شہباز گل اڈیالہ جیل سے رہا، استقبال کیلئے کون کون اڈیالہ جیل پہنچا؟ حیران کن مناظر

راولپنڈی(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہبازگل کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔بغاوت کے مقدمے میں شہباز گل ایک ماہ سے زائد عرصہ اڈیالہ جیل میں قید رہے، ان کی رہائی پر پی ٹی آئی کا کوئی مرکزی رہنما انہیں لینے اڈیالہ جیل نہیں آیا۔پی ٹی آئی راولپنڈی کی مقامی قیادت اور کارکنوں نے شہباز گل کا استقبال کیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاورکیں۔

 

 

 

خیال رہےکہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بغاوت کے مقدمے میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو آج ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد شہباز گل کو ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کیے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض شہباز گل کو رہا کرنے کا حکم جاری کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close