عمران خان کی گاڑی میں آگ کیسے لگی؟ تحقیقاتی ٹیم پہنچ گئی، گاڑی کے معائنے میں کیا ملا؟ تہلکہ خیز تفصیلات

اسلام آباد (پی این آئی) چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے قافلے کی گاڑی میں آگ لگنے کی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی ایک ٹیم نے روات تھانے کا دورہ کرکے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی گاڑی کا معائنہ کیا جس میں 3 ستمبر 2022 کو گجرات میں ایک عوامی جلسے کے بعد واپس اسلام آباد جاتے ہوئے آگ لگ گئی تھی۔

 

 

پنجاب کئے فرانزک سائنس ایجنسی کی ٹیم نے منگل کو صدر ڈویژن کے ایس پی احمد زونیر چیمہ اور ڈی ایس پی کے ہمراہ آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لیے تھانے کا دورہ کیا۔ماہرین نے تباہ شدہ گاڑی سے کچھ نمونے اکٹھے کیے حالانکہ اندر سے وہ اپنی اصل حالت میں برقرار ہے۔ماہرین کچھ کاغذی کارروائی کے بعد تھانے سے چلے گئے۔پولیس یا ریسکیو 1122 کی جانب سے آگ لگنے کی اصل وجہ معلوم نہ ہو سکی تاہم ابتدائی طور پر پولیس نے آگ لگنے کی وجہ بجلی کا شارٹ سرکٹ قررا دیا۔سینئر پولیس اہلکار کے مطابق فرانزک رپورٹ آنے کے بعد آگ لگنے کی اصل وجہ معلوم ہو گی۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ تخریب کاری کا عمل نہیں لگتا تاہم پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی رپورٹ کے بعد آگ لگنے کی وجہ واضح ہو جائے گی۔خیال رہے کہ عمران خان کے قافلے میں شامل گاڑی میں روات کے قریب اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی۔

 

پولیس کے مطابق واقعے کے وقت عمران خان کی گاڑی متاثرہ گاڑی کے پیچھے تھی۔آتشزدگی کے بعد گاڑی میں سوار افراد نے چھلانگ لگا کر جان بچائی، عمران خان کی گاڑی ان کے پیچھے تھی وہ محفوظ رہے۔ گاڑی کو اچانک آگ لگنے کے بعد موقع پر موجود ریسکیو اہلکاروں نے آگ پر قابو پا لیا۔پولیس کے مطابق واقعے کا شکار ہونے والی گاڑی میں عمران خان کی پرسنل سیکیورٹی کے افراد سوار تھے جنہیں جان بچانے کے لیے گاڑی سے چھلانگیں لگانا پڑیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں