شعیب ملک کو ٹی ٹونٹی ٹیم میں شامل کیوں نہیں کیا جارہا؟ چیف سلیکٹر محمد وسیم نے وجہ بتادی

لاہور(پی این آئی)چیف سلیکٹر مینز کرکٹ ٹیم محمد وسیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سکواڈ میں آل راؤنڈر شعیب ملک کو شامل نہ کرنے کی وجہ بتادی۔ محمد وسیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022، نیوزی لینڈ میں سہ فریقی سیریز اور انگلینڈ کے خلاف پاکستانی سکواڈ کا اعلان کیا۔

 

 

محمد وسیم سے شعیب ملک کو سکواڈ میں شامل نہ کرنے سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے تیاریاں یو اے ای میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد ہی شروع ہوگئی تھیں۔ محمد وسیم کا کہنا تھا کہ اس عرصے کے دوران جو کھلاڑی ٹیم میں نظر نہیں آرہے، یہ واضح پیغام ہے کہ وہ اُن کنڈیشنز کو دیکھتے ہوئے اور ٹیم کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے نہیں کھیلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ٹریک پر تھے کہ جو لڑکے ہم نے تیار کیے تھے اور جو ابھی تک ہمارے ساتھ چلتے ہوئے آرہے ہیں اور انہوں نے ہمیں میچز بھی جتوائے ہیں، ان ہی پر ہمارا اعتماد تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ذہن میں اس طرح کی سوچ نہیں تھی کہ ہم آخری منٹ میں کسی کو اس طرح ٹیم میں لے آئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close