بھارت میں نچلی ذات کی 2 بہنیں اجتماعی زیادتی کے بعد قتل، لاشیں درخت سے لٹکا دی گئیں

نئی دہلی(آئی این پی) بھارت میں نچلی ذات سے تعلق رکھنے والی 2 بہنوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر لکھم پورکھیڑی میں اونچی ذات سے تعلق رکھنے والے ملزموں نے 2 دلت بہنوں سے اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کردیا اور لاشیں درخت سے لٹکا دیں۔دونوں کی عمریں 15اور 17سال بتائی جاتی ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں دلت بہنوں کی لاشیں گھر سے ایک کلومیٹر دور کھیت میں درخت سے لٹکی ہوئی ملیں۔

ہندوانتہا پسند پولیس نے دلت بہنوں سے اجتماعی زیادتی اور قتل کے مجرموں کو گرفتار کرنے کے بجائے مقتول لڑکیوں پر الزام عائد کردیا کہ وہ اپنی مرضی سے مجرموں کے ساتھ گئی تھیں۔مقتول دلت بہنوں کی والدہ کی مسلسل فریاد پر بھی پولیس نے ایف آئی آر درج نہیں کی تاہم علاقہ مکینوں کے احتجاج پر پولیس نے رپورٹ درج کرکے 6 ملزموں کو حراست میں لینے کا دعوی کیا ہے۔لڑکیوں کی والدہ نے صحافیوں کو بتایا کہ اسے شبہ ہے کہ ان کی بیٹیوں کو قتل کیا گیا ہے۔

اس نے الزام لگایا کہ موٹر سائیکل پر سوار پڑوسی گائوں کے تین نوجوانوں نے ایک جھونپڑی کے قریب سے دونوں لڑکیوں کو اس وقت اغوا کر لیا جب دونوں بہنیں چارہ کاٹ رہی تھیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close