انٹر بینک میں صبح سویرے ڈالر کی بڑی چھلانگ

کراچی (پی این آئی) کرنسی مارکیٹ سے آنے والی خبروں کے مطابق آج صبح جب کرنسی مارکیٹ میں کاروبار شروع ہوا تو انٹر بینک میں روپے کی قدر نہ سنبھل سکی، پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ آج کمر کی صبح کاروبار کے آغاز سے ہی ڈالر مزید مہنگا ہو گیا۔ انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر امریکی ڈالر 68 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 235 روپےکا ہو گیا۔ یہ بات اہم ہے کہ گزشتہ روز بھی روپے کی قدر میں کمی کا تسلسل برقرار رہا اور ڈالر انٹر بینک میں 2.40 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 1 روپے مہنگا ہوا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close