سینئر، متحرک سیاسی رہنما کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان، عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار

گوجرہ (آئی این پی)کسان اتحاد عوامی پارٹی کے مرکزی چیئرمین عبدالرؤف تتلہ کی پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات، پی ٹی آئی میں باضابطہ طور پر شامل ہونے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق کسان اتحاد عوامی پارٹی کے مرکزی چیئرمین و امیدوار این اے 105عبدالرؤف تتلہ نے بنی گلہ اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی۔ملاقات میں انہوں نے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔

عمران خان نے اپنے ہاتھوں سے کسان رہنما چوہدری عبدالرؤف تتلہ کو پی ٹی آئی کا خصوصی رومال گلے میں پہنایا۔عمران خان سے ملاقات کے بعد چوہدری عبدالرؤف تتلہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہ عمران خان پاکستانی قوم کی واحد امید ہے اور پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن صرف عمران خان ہی کرسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دور اقتدار میں کسان سب سے زیادہ خوشحال ہوا اور ان کی کسان پالیسی نے کسانوں کو محرومیوں سے نجات دلائی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close