آزاد کشمیر، سیاسی و روحانی شخصیات کے سٹیٹ آف دی آرٹ مزارات کی تعمیر کے لیے وزیر اعظم تنویر الیاس نے کمیٹیاں قائم کر دیں

مظفرآباد ( پی آئی ڈی)ںوزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے سابق صدر و وزیراعظم مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان، سردار نواب جسی خان، بھٹی شریف، پیر بھولے بادشاہ آرنیلہ شریف، سردار اللہ دتہ خان اور سید جنید شاہ پانیولہ کے مزارات کی سٹیٹ آف دی آرٹ ڈیزائننگ اور بنیادی لوازمات کو حتمی شکل دینے کے لیے کمیٹیاں تشکیل دیدیں۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل فیاض علی عباسی کو مجاہد اول کے مزار کے حوالہ سے قائم کمیٹی کا چیئرمین بنایا گیا ہے جبکہ ممبران میں سردار عثمان علی خان، کمشنر پونچھ انصر یعقوب، کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعود الرحمان، ڈائریکٹر جنرل سنٹرل ڈیزائن آفس، سپرنٹنڈنٹ انجینئر PPH،ڈائریکٹر سنٹرل ڈیزائن آفس، ڈپٹی کمشنر باغ، میجر سردار انصر اللہ خان فیملی ممبر، سردار ارشاد خان شامل ہیں ۔بھٹی شریف مزار کی تعمیر کے حوالہ سے قائم کمیٹی کا چیئرمین مزار سید محمود شاہ گردیزی کو مقرر کیا گیا ہے جبکہ ممبران میں سردار غفار خان، چیئرمین راجہ عنایت، سردار عبدالحمید خان، سردار صداقت حیات کوٹیڑہ ، سردار مشعل یونس کوٹیڑہ، راجہ فیاض خان تھب، مسٹر آفتاب حسین شاہ، سردار فیاض خان سدہن گلی، مسٹر ظفر کیانی شامل ہیں ۔ مزار سردار اللہ دتہ خان کی تعمیر کے حوالہ سے سردار مصطفی خان کو کمیٹی کا چیئرمین جبکہ سابق وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی سمیت سابق سیکرٹری حکومت سردار خان بہادر عبداللہ،سپرنٹنڈنٹ انجینئر پی پی ایچ ، ڈائریکٹر سنٹرل ڈیزائن آفس، ڈپٹی کمشنر پونچھ، کرنل ر سردار شیراز فیملی ممبر، سردار امجد علی خان، چوہدری رفیق درہ شیر خان، ماسٹر نیاز سبڑہ، قاری علی اکبر نعیمی کو بطور ممبر شامل کیا گیا ہے ۔ مزار پیر بھولے بادشاہ آرنیلہ شریف کی تعمیر کے لیے سابق سیکرٹری حکومت سردار خان بہادر عبداللہ چیئرمین جبکہ ممبران میں سپرنٹنڈنٹ انجینئر پی پی ایچ ، ڈائریکٹر سنٹرل ڈیزائن آفس، ڈپٹی کمشنر پونچھ، سید گل بہادر شاہ فیملی ممبر، سردار حفیظ خان ٹائیں، سردار امتیاز شاہین تھوراڑ، مسٹر مسعود گردیزی پانیولہ، سردار اسلم خان پانیولہ، مسٹر صغیر کیانی، سردار منور انقلابی پنگوئیں، سردار آزاد پاچھیوٹ، سید سعادت حسین شاہ دھار بنگوئیں، سردار ندیم انجم خان ہورنہ میرہ، سردار مقصود عباسی جنڈالہ، چیئرمین طفیل حسین جنڈالہ شامل ہیں ۔

مزار سید جنید شاہ صاحب پانیولہ کی تعمیر کے حوالہ سے قائم کمیٹی کے چیئرمین جبکہ ممبران میں سپرنٹنڈنٹ انجینئر PPH، ڈائریکٹر سنٹرل ڈیزائن آفس، ڈپٹی کمشنر پونچھ، سید گل بہادر شاہ فیملی ممبر، سردار حفیظ خان ٹائیں، سردار امتیاز شاہین تھوراڑ، مسٹر مسعود گردیزی پانیولہ، سردار اسلم خان پانیولہ، مسٹر صغیر کیانیسردار منور انقلابی پنگوئیں، سردار آزاد پاچھیوٹ، سید سعادت حسین شاہ دھار بنگوئیں، سردار ندیم انجم خان ہورنہ میرہ، سردار مقصود عباسی جنڈالہ، چیئرمین طفیل حسین جنڈالہ شامل ہیں ۔ مزار سردار نواب جسی خان کی تعمیر کے لیے ڈی جی فوڈ اتھارٹی سردار عتیق سخاوت کو چیئرمین جبکہ سابق سیکرٹری حکومت سردار خان بہادر عبداللہ، سابق امیدوار اسمبلی پی ٹی آئی راولاکوٹ سردار نیئر ایوب، سردار منور انقلابی بنگوئیں، پروفیسر مولانا عبدالرزاق تھوراڑ، حاجی کرامت حسین، سردار امتیاز شاہین تھوراڑ، سردار اسلم خان، سردار لیاقت ٹائیں، مسٹر مشتاق کیانی، سردار مقصود عباسی جنڈالہ، سردار یاسر مشتاق ہجیرہ، سردار عامر رفیق، سردار امجد سدوزوئی، سردار ندیم انجم، سردار مشتاق خان تھوراڑ، سید سلیم گیلانی آرنیلہ شریف، سردار نشاط اکبر ٹائیں، سردار طاہرسلطا ن پاچھوٹ، سردار افنان نواز ممبران ہوں گے ۔ کمیٹیاں سینٹرل ڈیزائن آفس سے لیزان رکھتے ہوئے مزار کا شایان شان سٹیٹ آف دی آرٹ ڈیزائن مرتب کروا کر حتمی کریں گے ۔ کمیٹیاں تین ماہ کے اندر اپنی رپورٹس پیش کریں گی۔ سردار محمد عبدالقیوم خان آزادکشمیر کے صدر اور وزیر اعظم رہ چکے ہیں ۔ اسی طرح پیر جنید شاہ نے دینی اسلام کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے جبکہ نواب سردارجسی خان سدھن قبیلہ کے جد امجد ہیں۔ سردار اللہ دتہ خان نے تحریک آزادی کشمیر کے لیے خدمات انجام دی ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں