آزاد کشمیر، وزیر اعظم کا ترقیاتی منصوبوں میں نقائص کی نشاندہی اور اس کے تدارک کے لیے کوالٹی ایشورنس کنٹرول اور ویلیو انجنیئرنگ کے علیحدہ یونٹ کے قیام کا حکم

مظفرآباد (پی آئی ڈی) وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ آزادکشمیر میں ترقیاتی منصوبہ جات میں نقائص کی نشاندہی او راس کے تدارک کے لیے کوالٹی ایشورنس کنٹرول اور ویلیو انجنیئرنگ سمیت جدید تقاضوں سے ہم آہنگ علیحدہ یونٹ کے قیام ، ترقیاتی منصوبہ جات کی بروقت تیاری،انتظامی منظوری کے پراسیس کی تکمیل کے لیے وقت کا تعین کرنے اور ریاست کی جملہ انجینئرنگ جامعات میں QA/QCوValue Engineering کے بطور مضمون پڑھائے جانے کو لازمی قرار دیئے جانے کی ہدایت کردی ۔

وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان کی زیر صدارت محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ کا اجلاس منعقدہوا۔ اجلاس میں وزیر موصلات و تعمیرات عامہ چوہدری اظہر صادق، وزیر خزانہ و ان لینڈ ریونیو عبدالماجد خان، پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیر اعظم شاہد محی الدین، ڈائریکٹر جنرل سی ڈی او افتخار حسین کیانی نے شرکت کی۔ اجلاس میں سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو ظفرمحمود خان نے محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ کے ترقیاتی منصوبہ جات جو مالی سال 2021-22 میں مکمل کیے گئے اور جاریہ ونئے شامل ہونے والے منصوبہ جات برائے مالی سال 2022-23 کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی۔ علاوہ ازیں سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو نے محکمانہ استعداد کار میں اضافہ کے لیے مختلف تجاویز بھی وزیر اعظم کے سامنے رکھیں۔وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے ہدایت کی کہ انجینئرنگ سٹاف کی تعیناتی کے بعد 6 ماہ کی محکمانہ ٹریننگ لازمی قرار دیا جائے۔انہوں نے چیف انجینئر محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ شاہرات (ساؤتھ) کے دفتر کو میرپور شفٹ کرنے کی ہدایت بھی کی۔ اجلاس میں رٹھوعہ ہریام برج کی ایک سال کے اندر تکمیل اور جملہ معاملات کو یکسو کرنے کے لیے چیف سیکرٹری آزادکشمیر کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ جملہ جاریہ ترقیاتی منصوبہ جات کو ڈیزائن و تصریحات کے مطابق بروقت مکمل کیا جائے۔ترقیاتی منصوبہ جات کی پراگرس اور کوالٹی آف ورک پر محکمانہ سپروائزری سٹاف کی طرف سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ فرائض کی ادائیگی میں غفلت و کوتاہی کی صورت میں ذمہ داران کے خلاف ای اینڈ ڈی رولز کے تحت سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائے جائے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close