آزادکشمیر، بلدیاتی انتخابات کیلئے تمام انتظامات مکمل، فنڈز اور سیکورٹی کیلئے کوئی رکاوٹ درپیش نہیں، ممبر الیکشن کمیشن فرحت علی میر

باغ (آئی اے اعوان) ممبر الیکشن کمیشن فرحت علی میر نے کہا ہے آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں، فنڈز اور سیکورٹی کیلئے کوئی رکاوٹ درپیش نہیں، امیدواران کیلئے میٹرک کی شرط برقرار ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق 30 نومبر سے قبل بلدیاتی انتخابات ہر صورت کروائیں گے، 43 یونین کونسلز کے معاملات میں سے زیادہ تر حل ہو چکے ہیں ووٹر فہرستوں کی تیاری، درستگی اور وارڈ بندیوں پر اعتراضات کے فیصلے بھی ہو چکے ہیں عوام الیکشن کی تیاری کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے باغ کے دورے کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر باغ صابر مغل، ڈپٹی کمشنر حویلی سید اشفاق گیلانی،ایس ایس پی باغ سید وحید گیلانی، اے ڈی سی سید تصور کاظمی، اسسٹنٹ الیکشن کمشنر الطاف عباسی، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر آفیسر حویلی راجہ محمود،اسسٹنٹ الیکشن کمشنر راولاکوٹ وسیم خان،تحصیلدار سید قمر کاظمی،سبیل منہاس،تحصیلدار حویلی محمد خالد، اکرین شاہ اور دیگر بھی موجود تھے ممبر آزادکشمیر الیکشن کمیشن فرحت علی میر نے کہا کہ پاکستان اور آزادکشمیر میں آئینی ترامیم کے بعد ایک ہی الیکشن کمیشن قائم ہو سکتا ہے، آزادکشمیر میں الیکشن کمیشن کے ذمہ چار انتخابات کروانا ہے جن میں صدارتی، کشمیر کونسل، قانون ساز اسمبلی اور بلدیاتی انتخابات کا انعقاد شامل ہے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے امیدواروں کیلئے میٹرک کی شرط برقرار ہے، فرحت علی میر نے کہا کہ یونین کونسل اور وارڈز کیلئے آبادی کا تعین حکومت نے کر کے سپریم کورٹ کو دیا تھا جس کی بنیاد پر سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا ہے، انہوں نے کہا کہ جن یونین کونسلز کو کم آبادی کی بنیاد پر ختم کیا گیا تھا انکے بھی 90 فیصد سے زائد معاملات حل ہو چکے ہیں عوام الیکشن کی تیاری کریں، سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں بلدیاتی انتخابات اپنے وقت پر ہر صورت میں ہوں گے، الیکشن کمیشن پوری طرح تیار ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close