امام کعبہ الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے سیلاب متاثرین کی مدد کو دینی فریضہ قرار دیدیا

ریاض (پی این آئی) امام کعبہ الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے کہا ہے کہ پاکستانی سیلاب زدگان کی مدد کرنا دینی فریضہ ہے۔ امام کعبہ نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے پاکستانی سیلاب زدگان کے لئے عطیات جمع کرنے کی منظوری کو احسن اقدام قرار دیا۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی ہمارے دینی بھائی ہیں اور ہمارے پاکستانی عوام کے ساتھ گہرے تاریخی مراسم ہیں۔امام کعبہ عبدالرحمن السدیس نے کہا کہ سعودی قیادت نے ہمیشہ مسلم ممالک کی مشکل وقت میں مدد کی ہے، انہوں نے سعودی شہریوں سمیت تمام غیر ملکیوں کو تلقین کی کہ وہ سیلاب زدگان کی مدد کو یقینی بنائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close