پشاور کی عدالت نے عمران خان کو جرمانہ کر دیا

پشاور (پی این آئی) پشاور کی مقامی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف ہرجانہ کیس کی سماعت ہوئی، عمران خان کی جانب سے عدالت میں کوئی پیش نہ ہونے پر ایڈیشنل سیشن جج نے سابق وزیراعظم پر 2 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی سابقہ رکن فوزیہ بی بی نے عمران خان کے خلاف 50 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔ پشاور کی مقامی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ہرجانہ کیس کی سماعت ہوئی،

عمران خان کی جانب سے عدالت میں کوئی پیش نہ ہونے پر ایڈیشنل سیشن جج نے سابق وزیراعظم عمران خان پر 2 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ یہ بات اہم ہے کہ پی ٹی آئی کی سابقہ رکن فوزیہ بی بی نے عمران خان کے خلاف 50 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close