امریکی سی آئی اے کی سینئر تجزیہ کار رابن رافیل کی سینئر ن لیگی رہنما سے ملاقات اور تبادلہ خیال

اسلام آباد(آئی این پی ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اورسابق وفاقی وزیر دانیال عزیز چودھری اور ان کی اہلیہ رکن قومی اسمبلی مہناز اکبر عزیز نے پاکستان کے دورہ پرآئی ہوئیں مشہور امریکی سفارت کار رابن رافیل کے اعزاز میں گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ ظہرانے کا اہتمام کیا،اس موقع پررابن رافیل نے دانیال عزیز کے حادثہ میں زخمی ہونے پرافسوس کااظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاکی ،

رابن رافیل نے دانیال عزیز اورمہناز عزیز کے ساتھ علاقائی اور پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا،دانیال نے رابن رافیل کو مسلم لیگ ن کی ان کوششوں سے آگاہ کیاجوملک کودرپیش سیاسی بحران سے نکالنے کے لیے کررہی ہے ۔واضح رہے کہ رابن رافیل آرنلڈ رافیل صدر ضیا الحق کے ساتھ بہاولپور طیارہ حادثہ کانشانہ بن جانے والے اس وقت کے پاکستان میں امریکی سفیر آرنلڈ رافیل کی بیوہ ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close