افغان باؤلر فرید ملک نے آصف علی اور پاکستانی شائقین سے معافی مانگ لی

اسلام آباد(پی این آئی) افغان باؤلر فرید ملک نے آصف علی اور پاکستانی شائقین سے معافی مانگ لی۔ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں پاک افغان کے سب سے سنسنی خیز مقابلے کے دوران افغان بائولر فرید نے آصف علی سے بدتمیزی کی ۔ جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے افغان بائولر پر شدید تنقید کی ۔

اس پر فرید ملک نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی کھلاڑی آصف علی اور پاکستانی شائقین سے اپنے عمل کی معافی مانگ لی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے جو کیا غلط کیا لیکن وہ ہمیشہ سے پاکستان کی ٹیم کو سپورٹ کرتے آئے ہیں اور کرتے رہیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close