ممنوعہ فنڈنگ کیس ، ایف آئی اے نے پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل سمیت سینئر رہنمائوں کو طلب کرلیا

اسلام آباد(آئی این پی )ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات کے لیے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے جنرل سیکرٹری اور جوائنٹ سیکرٹری کو طلب کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات میں پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل عامر کیانی اور پی ٹی آئی کے جوائنٹ سیکرٹری کرنل (ر) یونس کو 12 ستمبر کو طلب کیا ہے۔ایف آئی اے نے پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر ارشد داد اور پی ٹی آئی کے فنانس ایڈوائزر سراج احمد کو بھی14ستمبر کو طلب کیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close