برطانوی ملکہ الزبتھ کے انتقال پرپاکستان میں یوم سوگ منانے کا اعلان، پرچم سرنگوں رہے گا

اسلام آباد(آئی این پی )برطانوی ملکہ الزبتھ دوم کی وفات پرپاکستان میں 12 ستمبر کو یوم سوگ منایا جائیگا۔ ہفتہ کووزیراعظم ہائوس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 12ستمبر کو یوم سوگ کے موقع پر قومی پرچم سرنگوں رہیگا۔وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت خارجہ کی سفارش پر یوم سوگ کی منظوری دی۔خیال رہے کہ 8 ستمبر کو ملکہ برطانیہ الزبتھ ثانی کا انتقال ہوگیا تھا اور ان کی آخری رسومات پیر19 ستمبر کو ادا کی جائیں گی۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات ویسٹ منسٹر ایبیمیں دن 11 بجے شروع ہوں گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close