پی ٹی آئی کے ایک جلسے پر کتنے کروڑ روپے خرچ آتا ہے؟ تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی اور مسلم لیگ ن کے رہنماعطا تارڑ نے دعویٰ کیا ہےکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسوں میں 25 سے 30کروڑ روپے خرچ کیے جا رہے ہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ایک سیاسی جماعت سیلاب کی آفت کے دوران سیاست کر رہی ہے، بدقسمتی ہے ایک شخص کروڑوں روپے لگا کر جلسے کر رہا ہے۔

 

 

 

پنجاب حکومت نے سیلاب زدگان کوبے یارو مددگار چھوڑ دیا ہے۔عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے جلسوں میں 25 سے 30کروڑ روپے خرچ کیے جا رہے ہیں، پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں صوبائی حکومت کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے، پنجاب میں ادویات کی قلت ہوگئی ہے، پرویز الٰہی نے آج عثمان بزدار کی یاد دلادی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مشکل گھڑی میں ہمارا جلسے جلوسوں کا ارادہ نہیں، پنجاب میں ہم نے جو گڈگورننس قائم کی تھی وہ اب نہیں، گورنر راج کے حوالے سے کوئی تجویز زیرغور نہیں نہ اس پر بات ہوئی، نااہلی میں پرویز الٰہی ، عثمان بزدار کو پیچھے چھوڑ گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close