ممنوعہ فنڈنگ کیس میں نیا موڑ، ایف آئی اے بھی ایکشن میں آگیا

اسلام آباد (پی این آئی) ممنوعہ فنڈنگ کیس میں تحریکِ انصاف کے 5 رہنماؤں کو ایف آئی اے نے طلب کر لیا۔ایف آئی اے نے پی ٹی آئی رہنما ارشد داد کو بیان ریکارڈ کروانے کے لئے 14 ستمبر کو طلب کر لیا۔ فنانس ایڈوائزر پی ٹی آئی سراج احمد کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے 14 ستمبر کو طلب کیا گیا۔ ایف آئی اے نے پی ٹی آئی رہنما عاطف خان، جمال انصاری اور اظہر طارق 13 ستمبر کو طلب کر لیا۔

 

 

علاوہ ازیں ایف آئی اے کی پی ٹی آئی کیخلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات جاری ہیں،طارق شفیع نے ایف آئی اے میں سوالوں کے جواب جمع کرا دیے ۔ طارق شفیع نے بیشتر سوالوں کے جواب ہاں یا ناں میں دیے ہیں۔طارق شفیع نے کسی بھی سوال کا تفصیل سے جواب جمع نہیں کرایا۔ ایف آئی اے ٹیم انکے کے جوابات سے مطمئن نہیں،ایف آئی اے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے مزید رپورٹ کیا گیا ہے کہ انہیں اگلے ہفتے دوبارہ طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا،طارق شفیع کو گزشتہ ہفتے ایف آئی اے نے سوالنامہ دیا تھا۔ایف آئی اے نے انہیں ایک ہفتے میں سوالوں کے جواب جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے وفاقی تحقیقاتی ادارےے لاہور دفتر میں طارق شفیع پیش ہوئے۔ ذرائع کے مطابق طارق شفیع نے ایف آئی اے حکام کے روبرو پی ٹی آئی کو بھیجے گئے پیسوں سے لاتعلقی کا اظہار کیا ۔ ذرائع کے مطابق طارق شفیع نے صاف الفاظ میں کہا کہ میرا انصاف ٹرسٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی میں عارف نقوی کو جانتا ہوں۔

 

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق طارق شفیع نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تفتیشی ٹیم کے ان پر لگائے گئے تمام الزامات کو رد کردیا ۔ایف آئی اے تفتیشی ٹیم نے طارق شفیع کو 20 سوالات پر مشتمل سوالنامہ دیا ہے اور انہیں 1 ہفتے میں جوابات دینے کی ہدایت کی ۔ذرائع کے مطابق طارق شفیع پر ان کے اکاونٹس میں پی ٹی آئی کی ممنوعہ فنڈنگ آنے کا الزام ہے، انہوں نے تفتیشی ٹیم سے سوالات کا جواب دینے کیلئے زیادہ وقت مانگا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں