ملتان(آئی این پی)ملتان میں حلقہ این اے 157پر ضمنی الیکشن ملتوی ہونے کا معاملہ، الیکشن کمیشن کے فیصلے کو علی موسی گیلانی نے لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ میں چیلنج کر دیا،پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی کے متفقہ امیدوار علی موسی گیلانی نے این اے 157پر ضمنی الیکشن کو ملتوی کرنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ الیکشن کمیشن سیٹ خالی ہونے پر 60 روز کے اندر الیکشن کرانے کا پابند ہے
تاہم 20ستمبر کو 60 روز پورے ہو جائیں گے،عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ملتان میں کوئی سیلاب نہیں آیا، الیکشن کمیشن الیکشن ملتوی کرنے کی وجوہات بتائے اور 14 ستمبر تک تفصیلی رپورٹ جمع کرائے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں