مظفرآباد میڈیکل کالج کی ٹیم متاثرین سیلاب کے لیے امدادی سامان، ادویات کی دوسری کھیپ لے ڈیرہ غازی خان روانہ

مظفرآباد (آئی اے اعوان) مظفرآباد میڈیکل کالج کی ٹیم متاثرین سیلاب کے لیے امدادی سامان اور ادویات کی دوسری کھیپ لے ڈیرہ غازی خان روانہ ہو گئی۔ ٹیم ڈیرہ غازی خان میں متاثرین کے علاج معالجے کیلئے فری میڈیکل کیمپ بھی لگائے گی۔

آزاد کشمیر کے وزیر لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی خواجہ فاروق احمد، پرنسل آزادکشمیر میڈیکل کالج مظفرآباد پروفیسر ملازم حسین بخاری، ایگزیکٹو ڈائریکٹر عباس انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز مظفرآباد، میڈیکل کالج کی فیکلٹی، طلبہ و طالبات اور سٹاف نے ٹیم الوداع کیا۔ امدادی سامان میں 200 خاندانوں کے لیے راشن، کپڑے اور ادویات شامل ہیں۔ امدادی سامان ڈیزہ غازی خان کے مختلف سیلاب زدہ علاقوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ شیخ خلیفہ بن زید ہسپتال سی ایم ایچ مظفرآباد اور عباسی انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز مظفرآباد کے تعاون سے ڈیزہ غازی خان کے مختلف علاقوں میں 02 دن کے لیے میڈیکل کیمپ کا قیام بھی عمل میں لایاجائے گا۔ پرنسپل ڈیرہ غازی خان میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف قریشی اور ان کی ٹیم میڈیکل ریلیف ٹیم کی مکانیت وغیرہ کے انتظامات کرے گی۔ اگلے مرحلہ میں میڈیکل کالج مظفرآباد کی طرف سے سیلاب متاثرین کی آبادکاری اور بحالی کے سلسلہ میں کام کا آغاز کیا جائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close