عمران خان کا احتساب شروع؟ خیبرپختونخوا حکومت کاہیلی کاپٹر استعمال کرنا مہنگا پڑ گیا

اسلام آباد(پی این آئی) عمران خان کے خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے معاملے پر قومی احتساب بیورو(نیب) نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ایک خط لکھ دیا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ہدایت پر لکھے گئے اس خط میں نیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے صوبائی حکومت کا ہیلی کاپٹر استعمال کرکے اختیارات سے تجاوز کیا۔

 

 

 

ان کے علاوہ یہ ہیلی کاپٹر تحریک انصاف کے40دیگر سیاستدانوں نے بھی استعمال کیا۔نیب کے بورڈ آف ایگزیکٹوز کی طرف سے یہ کیس خیبرپختونخوا حکومت کو ریفر کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ وہ ہیلی کاپٹر استعمال کرنے والے تمام افراد سے اس کا معاوضہ وصول کرے۔ خط میں لکھا گیا ہے کہ جن لوگوں نے ہیلی کاپٹر استعمال کیا ان کے ذمہ خیبرپختونخوا حکومت کے 9کروڑ 68لاکھ روپے واجب الادا ہیں۔ان میں سے اکیلے عمران خان کے ذمہ 6کروڑ 39لاکھ روپے واجب الادا ہے۔ نیب کی طرف سے انہیں یہ رقم خیبرپختونخوا حکومت کو ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ نیب کی طرف سے خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سرکاری ہیلی کاپٹر کے ناجائز استعمال میں سہولت کاربننے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close