آئی سی سی رینکنگ میں ترقی ، پاکستان دنیا کی دوسری بہترین ٹی ٹونٹی ٹیم قرار

اسلام آباد (پی این آئی ) قومی کرکٹ ٹیم نے نئی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں ترقی کے بعد دوسری پوزیشن پر آگئی ۔نجی ٹی وی کے مطابق ایشیاء کپ ٹورنامنٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کیساتھ ساتھ انگلینڈ سے دوسری پوزیشن چھین لی ۔ نئی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں بھارت 268 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلی پوزیشن پر موجود ہے۔ دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے آئی سی سی ٹی20 رینکنگ میں ایک ہزار 50 دن سے زائد عرصے تک ٹاپ پوزیشن اپنے پاس رکھنے کا نیا

ریکارڈ بناڈالا۔آئی سی سی کی نئی جاری کردہ رینکنگ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی ایک درجہ تبزلی ہوئی ہے جبکہ وکٹ کیپر محمد رضوان پہلی پوزیشن پر قابض ہوگئے ہیں۔بابراعظم ٹی20 رینکنگ میں 1 ہزار 82 دنوں تک نمبر ایک پوزیشن پر فائز رہے تھے جبکہ وہ اپنے کیرئیر میں لگاتار 1 ہزار 155 روز ٹی20 کے ٹاپ بیٹر رہے۔ایشیاکپ میں محمد رضوان نے مسلسل تین ففٹیز اسکور کیں اور بھارت کے خلاف میچ میں پاکستان کو فتح سے ہمکنار کروایا تھا،

انہوں نے ایونٹ میں اب تک 192 رنز اسکور کر رکھے ہیں، جس میں تین میچوں میں دو نصف سنچریاں شامل ہیں۔واضح رہے کہ محمد رضوان کے پوائنٹس کی تعداد 815 ہوگئی ہے جبکہ بابراعظم 794 پوائنٹس کے ہمراہ دوسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں