چین کی کمپنی نے ایک روبوٹ کو اپنا چیف ایگزیکٹو مقرر کر کے دنیا کو حیران کر دیا

بیجنگ (پی این آئی) دنیا بھر میں جدید ٹیکنالوجی متعارف کرانے میں چینی کمپنیاں سب سے آگے ہیں لیکن اب تو چین سے زبردست خبر آئی ہے کہ چین کی میٹاورس کمپنی نے ایک روبوٹ کو اپنا چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کر کے ٹیکنالوجی کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا ہے۔ NetDragon Websoft ایک چینی کمپنی ہے جو ملٹی پلیئر آن لائن گیمز تیار اور چلاتی ہے اور موبائل ایپلیکیشنز بھی بناتی ہے۔ چینی گیمنگ کمپنی نے حال ہی میں اپنی نئے سی ای او ‘Ms Tang Yu’ کی تقرری کا اعلان کیا جو مصنوعی ذہانت سے چلنے والا ورچوئل ہیومنائیڈ روبوٹ ہے۔

ٹینگ یو ایک آرٹیفیشل انٹیلی جنس سسٹم پر تیار کردہ روبوٹ ہے۔ ٹینگ یو آرٹیفیشل انٹیلی جنس روبورٹ ادارہ جاتی کارکردگی ڈیپارٹمنٹ دیکھے گا۔ویڈیو گیم بنانے والی کمپنی نے روبوٹ سی ای او تعینات کر کے ٹیکنالوجی ورلڈ کو حیران کر دیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close