میرے ساتھ کچھ بھی ہوجائے، پھر بھی نون لیگ اور پیپلزپارٹی کے ساتھ کبھی نہیں بیٹھوں گا، عمران خان نے اسٹینڈ لے لیا

اسلام آباد ( آئی این پی) سابق وزیر اعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ ا سٹیبلشمنٹ ایک حقیقت ہے،لیکن میرے ساتھ کچھ بھی ہوجائے پھر بھی نون لیگ اور پیپلزپارٹی کے ساتھ کبھی نہیں بیٹھوں گا۔

جمعرات کواسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے بعد نجی ٹی وی سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں ا سٹیبلشمنٹ ایک حقیقت ہے جو بہت سے معاملات کو طے کرنے کی کوشش کرتی ہے ، انھوں نے کہا کہ کچھ بھی ہو جائے میں نون لیگ اور پیپلزپارٹی کے ساتھ کبھی نہیں بیٹھوں گا ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close