پی ٹی آئی سینئر لیڈر کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا

کراچی (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما اور قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ سینٹرل جیل کراچی سے رہا ہوگئے۔قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو مقدمات میں ضمانت کے بعد عدالتی حکم پر رہا کیا گیا ہے۔

حلیم عادل شیخ پر اینٹی انکروچمنٹ کی جانب سے مقدمہ دائر کیا گیا تھا، ان پر اس وقت 27 سے زائد مقدمات درج ہیں۔رہائی کے بعد جیل کے باہر پی ٹی آئی رہنماں اور کارکنوں نے حلیم عادل شیخ کا استقبال کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close