مہنگائی اور سیلاب میں غریبو ں کے گھر اجڑنے کا ذمہ دار کون ہے؟پی ٹی آئی لیڈر کا دعویٰ

ملتان ( آئی این پی ) وائس چیئر مین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پی ڈی ایم کی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اسے ناکام ،بدنام حکومت اور مہنگائی میںمسلسل اضافے کا ذمہ دار قرار دیدیا اور کہاکہ چالیس سال اقتدارمیں رہنے والوں نے کوئی ڈیم نہیں بنایا،آج سیلاب سے غریبوں کا سب کچھ اجڑ گیا ہے، یہ مسلم لیگ نون اور،پیپلزپارٹی کی غفلت ہے جبکہ مہر بانو قریشی نے کہا کہ ٹھپے لگنے سے پہلے ہی مخالفین دم دبا کر بھاگ گئے،

آر ہوا پار ہوا تیر کے ٹکڑے چار ہوئے،جب بھی الیکشن ہو گا تمہیں شکست دیں گے،یہ جنگ دو نظریوں کی جنگ ہے،عمران خان نے حکومت قربان کردی لیکن عوام کا سودا نہیں ہونے دیا۔ جمعرات کووائس چیئر مین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے این اے 157 میں اپنی بیٹی مہربانو قریشی کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدالت میں 6 گھنٹے سماعت کے بعد عمران خان ملتان پہنچے ہیں،عمران خان کا جلسے میں آمد پرشکرگزارہوں، ضمنی الیکشن میں عوام نے ثابت کردیا عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، چالیس سال اقتدارمیں رہنے والوں نے کوئی ڈیم نہیں بنایا،آج سیلاب سے غریبوں کا سب کچھ اجڑ گیا ہے، یہ مسلم لیگ نون اور،پیپلزپارٹی کی غفلت ہے،عمران خان کے دور میں 10 ڈیم پر کام شروع ہوا۔ این اے157کا بیشترعلاقہ کاشتکاروں کا ہے،کسانوں میں اتنی سکت نہیں بجلی بل ادا کرسکیں، آج ڈی اے پی کی بوری14ہزار700روپے کی ہوچکی ہے، عمران خان نے ڈیزل کی قیمت کم کی تھی،ظالموں نے بجلی،ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا۔ انھوں نے کہا کہ ، شہبازشریف نے سیلاب کے دوران فنڈ جمع کرنے کا اعلان کیا،شہبازشریف کے اکائونٹ میں کسی نے پیسے جمع نہیں کرائے،

عمران خان نے ٹیلی تھون میں ساڑھے5ارب اکٹھے کیے، حکومت کی ناقص پالیسیوں نے فوڈ سیکیورٹی دائوپرلگادی ہے۔ عمران خان کی حکومت میں صدی کی بڑی آفت کورونا آیا،عمران خان نے کورونا کے دوران معاشی پہیے کو رکنے نہیں دیا تھا،آج ملک میں سرمایہ کاری نہیں ہو رہی، کہتے تھے عمران کی ٹیم ناتجربہ کارمہنگائی کنٹرول نہیں کرسکی،پی ڈی ایم کی حکومت میں مہنگائی مسلسل بڑھ رہی ہے،پیاز، ٹماٹر، گوشت، سبزیوں کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں،یہ ناکام اوربدنام حکومت بھی ہیں۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار مہر بانو قریشی نے کہا کہ ٹھپے لگنے سے پہلے ہی مخالفین دم دبا کر بھاگ گئے، آر ہوا پار ہوا تیر کے ٹکڑے چار ہوئے،جب بھی الیکشن ہو گا تمہیں شکست دیں گے،یہ جنگ دو نظریوں کی جنگ ہے،عمران خان نے حکومت قربان کردی لیکن عوام کا سودا نہیں ہونے دیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close