مریم نواز پاسپورٹ کیس، لاہور ہائیکورٹ کے ججوں نے کیس کی سماعت سے چوتھی مرتبہ معذرت کر لی

لاہور (پی این آئی) لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست سننے سے معذرت کر لی ہے۔ آج جمعرات کو جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس انوارالحق پنوں پر مشتمل دو رکنی بینچ نے اس کیس کی سماعت کرنا تھی تاہم جیسے ہی سماعت کا آغاز ہوا تو بینچ کے سربراہ جسٹس علی باقر نجفی نے ریمارکس دیے کہ یہ فائل واپس چیف جسٹس آفس میں جا رہی ہے۔

اس سال اپریل سے لے کر اب تک تین مختلف ججز مریم نواز کی درخواست کی سماعت کرنے سے انکار کر چکے ہیں۔….

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں