ڈینگی وباء میں ہوشربا اضافہ، پاکستان کا کون سا شہر سب سے زیادہ متاثر؟

کراچی (آئی این پی ) مون سون بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب نے پورے ملک میں تباہی مچا کررکھی ہے، تو وہیں شہرقائد میں بھی ڈینگی کیسزمیں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وبائی امراض سے سندھ بھر میں سب سے زیادہ متاثر کراچی ہوا ہے چوبیس گھنٹوں میں کراچی میں 84 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ڈینگی سے سب سے زیادہ متاثر ضلع شرقی ہے، جہاں 28 کیسز رپورٹ ہوئے، ضلع وسطی 21، ضلع جنوبی 22کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اس کیعلاوہ ضلع غربی میں 9 کیسز، ضلع کیماڑی 7، ضلع کورنگی 2 اور ضلع ملیر 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ حیدرآباد میں 2 اور لاڑکانہ میں 1 کیس رپورٹ ہوا ہے۔ ضلع کورنگی میں 5، ضلع کیماری 5، ضلع غربی 2 اور ضلع ملیر 1 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ حیدرآباد میں 1 اور لاڑکانہ میں 3 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں