دفعہ 144 خلاف ورزی کیس، عدالت نے عمران خان کو ریلیف دے دیا

اسلام آباد (پی این آئی) ضلع اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے عمران خان اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس میں ضمانت میں 27 ستمبر تک توسیع کر دی۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے کی۔ دورانِ سماعت عمران خان کے وکیل بابر اعوان ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ پی ٹی آئی رہنما سیف اللّٰہ نیازی، صداقت عباسی، شہزاد وسیم اور فیصل جاوید بھی عدالت پہنچے۔

عدالت نے عمران خان، اسد عمر، اسد قیصر اور فیصل واؤڈا کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر ملزمان کی ضمانت میں 27 ستمبر تک توسیع کر دی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close