طلبہ کے لیے بڑی خبر، سیلاب کے باعث رواں تعلیمی سال نصاب کم کرنیکا فیصلہ

لاہور (آئی ا ین پی ) محکمہ تعلیم پنجاب نے موجودہ تعلیمی سال میں نصاب کم کرنے کا فیصلہ کردیا۔ مون سون کی شدید بارشوں اور سیلاب کی تباہی کی و جہ سے جہاں نظام زندگی متاثر اور انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے وہیں تعلیمی سال بھی متاثر ہوا ہے۔ محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق سیلاب کی وجہ سے تعلیمی سال 4 ماہ تاخیر سے شروع ہوا ہے جس کے باعث محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے نصاب میں کمی کی جارہی ہے۔

نصاب کو 20 فیصد کم کرنیسے متعلق اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے کام شروع کردیا ہے، پہلی سے دہم جماعت کے بچوں کا پیپر 80 فیصد سلیبس میں سے لیا جائے گا جب کہ سلیبس 20 فیصد کم کرنے کے بعد تعلیمی بورڈز کو بھی آگاہ کیا جائے گا۔ سیلاب کی وجہ سے ایک ہزار سے زائد اسکول متاثر ہوئے ہیں، قلیل دورانیہ میں بچوں کیلئے نصاب مکمل کرنا مشکل ہے، جس کے پیش نظر نصاب میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close