عمران خان کا آرمی چیف کی تقرری پر بیان، ایکشن کیا لینا ہے؟ وفاقی کابینہ آج جائزہ لے گی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی کابینہ کا اجلاس آج صبح 11 بجے ہو رہا ہے۔ اجلاس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔ بتایا گیا ہے کہ کابینہ اجلاس میں سیلاب کی صورت حال اور ریلیف سرگرمیوں پر بریفنگ ہوگی اور ملک کی معاشی اور سیاسی صورت حال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں عمران خان کے بیانات کا جائزہ لیا جائے گا۔ دوسری جانب وفاقی کابینہ کے منگل کے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا جس کے مطابق این ڈی ایم اے کی طرف سے وفاقی کابینہ کوسیلاب کی صورتحال پربریفنگ دی جائیگی اور حکومتی کوٹے سے زیادہ حجاج کی بکنگ کی انکوائری کا معاملہ بھی پیش ہوگا۔

الیکٹرک پنکھوں کی کم سے کم انرجی معیار پر بریفنگ، ای سی سی اورکابینہ کمیٹی قانون سازی کیفیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم عمران خان نے فیصل آباد میں جلسے سے خطاب میں پاک فوج کی سینئر قیادت سے متعلق ہتک آمیز بیان دیا تھا جس پر ملکی قیادت اور پاک فوج کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں