اس وقت پاکستان میں دو قانون چل رہے ہیں، فواد چوہدری کی کھل کر تنقید

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان میں دو قانون چل رہے ہیں، عمران خان اتنا بڑا ہوگیا ہے کہ بیلٹ کے ذریعے باہر نہیں کیا جاسکتا ، اس لیے کوئی بھی بہانہ بنا کر پکڑنے کی کوشش ہو رہی ہے۔

 

 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اس وقت ملک میں دو قانون ہیں، عمران خان اور تحریک انصاف کیلئے ایک قانون ہے جب کہ مریم نواز، ان کے پاپا اور چاچو کیلئے الگ قانون چل رہا ہے، ہمارے ہاں جو سلسلہ چل رہاہے اس میں اصل مسئلہ یہ آ رہا ہے کہ بیلٹ سے تو عمران خان آؤٹ نہیں ہو رہا اور دو تہائی اکثریت لے رہا ہے۔فواد چوہدری کے مطابق اس وقت جھگڑا یہی چل رہا ہے کہ عمران خان اتنا بڑا ہوگیا ہے تو اس کو الیکشن سے کیسے باہر کریں ؟اب کسی بات پر کسی کو پکڑ لیں تو مرضی ہے، بہانہ ہی بنانا ہے۔عمران خان کے آرمی چیف کی تقرری سے متعلق بیان پر فواد چوہدری نے کہا کہ بنیادی طور پر عمران خان کا بیان فوج کی طرف نہیں تھا، انہوں نے سیاسی قیادت کی طرف سے آرمی چیف کی تقرری کے طریقہ کار پر بات کی۔

 

اس وقت جو حکومت ہے وہ نہ تو قانونی ہے اور نہ ہی عوام میں مقبول ہے، ان کی مقبولیت کا یہ عالم ہے کہ کہیں کھانا بھی نہیں کھاسکتے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف لندن نواز شریف سے نئے آرمی چیف کی منظوری لینے جا رہے ہیں، ایک سزا یافتہ مجرم آرمی چیف کی تقرری کرے گا، اس کے اوپر عمران خان کو تحفظات ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں