عمران خان موجودہ آرمی چیف کے اوپر تین الزامات لگانے جا رہے ہیں، اینکرپرسن کامران شاہد کا تہلکہ خیز دعویٰ

لاہور (پی این آئی) اینکر پرسن کامران شاہد نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو “پاپولیریٹی مافیا” قرار دے دیا۔انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ دنوں میں عمران خان موجودہ آرمی چیف کے اوپر تین الزامات لگانے جا رہے ہیں۔

 

نجی ٹی وی کے پروگرام نقطہ نظر میں گفتگو کرتے ہوئے کامران شاہد نے کہا کہ ایک ہوتا ہے کرپٹ مافیا اور ایک ہوتا ہے پاپولیرٹی مافیا، دونوں ہی قانون سے بالا تر ہوتے ہیں، انہوں نے عدالتوں کو ڈرا کر رکھا ہے، وہ آپ کو پکڑ نہیں سکتے، عمران خان کسی کے کنٹرول میں نہیں، موجودہ حکومت ان کے خلاف کچھ نہیں کرسکتی، اگر وہ قانون توڑ دیں تو بھی ان کے خلاف کچھ نہیں کر سکتے۔عمران خان کے متنازعہ بیان کے حوالے سے کامران شاہد نے کہا کہ آرمی اگر مارشل لا نہ لگائے تو یہی کرسکتی ہے کہ ٹویٹ کا جواب دے دے، یہ بیان عمران خان کے منہ سے نہیں نکل گیا بلکہ وہ یہ بیانیہ بناتے ہوئے آ رہے ہیں اور جوں جوں قریب آ رہے ہیں اس بیانیے میں شدت آتی جا رہی ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ وزیر اعظم نہیں ہیں اور آرمی چیف کی تقرری خود نہیں کر سکیں گے۔ انہوں نے سوچی سمجھی بات کی ہے، یہ ان کے منہ سے نہیں نکلی بلکہ انہوں نے پورے دلائل دیے ہیں۔

 

 

انہوں نے یہ بات کہہ کر نئے آرمی چیف کو متنازعہ کر دیا ہے۔کامران شاہد نے دعویٰ کیا کہ ابھی کلائمیکس نہیں ہوا بلکہ اور تین خبریں اور آنی ہیں، عمران خان نے موجودہ آرمی چیف پر تین الزام لگانے ہیں، یہ مفروضے کی بنا پر ہوں گے اور یہ انہیں آرمی چیف کے اوپر تھوپیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close