الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا دیدیا

اسلام آباد (پی این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا دیدیا۔ الیکشن کمیشن نے پی پی 139 شیخوپورہ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پنجاب کے تین صوبائی وزرا کو نوٹس جاری کردیے۔الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد سمیت تین صوبائی وزرا کو نوٹس جاری کرکے وضاحت طلب کرلی۔

 

 

ترجمان کےمطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر شیخوپورہ نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 3 صوبائی وزرا ڈاکٹر یاسمین راشد، خرم شہزاد ورک اور منور حسین منج کو نوٹس جاری کیے ہیں، تینوں صوبائی وزرا نے پی پی 139 شیخوپورہ کا دورہ کیا اورانتخابی مہم میں شرکت کی۔الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے تینوں صوبائی وزرا کو 7 ستمبر کو وضاحت کیلئے طلب کر لیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close