وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے پاکستانیوں پر بجلیاں گرادیں

اسلام آباد(پی این آئی ) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے مہنگائی کی شرح میں مزید اضافے کا خدشہ ہے، قوم محدود وسائل کے مطابق رہے، ہمیں دہائیوں پرانے طریقوں کو بدلنا ہو گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے غیرملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اعتراف کیا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح ریکارڈ 47 فیصد تک پہنچ گئی ہے جبکہ سیلاب کی وجہ سے افراط زر کی شرح میں اضافے کا خدشہ ہے جبکہ رواں مالی سال کے دوران مہنگائی 15 فیصد رہے گی۔وزیرخزانہ نے کہا کہ طویل عرصے تک پرتعیش اشیا (لگژری آئٹم) کی درآمدات پر پابندی ناگزیر ہے جبکہ رواں مالی سال معیشت کی شرح نمو 3.5 فیصد سے زیادہ رہنے کی توقع ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم ایک سال میں کچھ نہیں کرسکتے لیکن اچھے دور کی شروعات کے لیے چیزوں کو ٹریک پر لاسکتے ہیں، موجودہ حالات میں پاکستان کو اپنے وسائل میں رہ کر گزارا کرنا ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close