خیبرپختونخوا میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع، بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ

پشاور(آئی این پی) خیبرپختونخوا میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، جس کے باعث بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے،محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بارشوں کا شروع ہونے والا نیا سلسلہ بدھ کے روز تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا،

جس کے باعث شہری علاقوں میں برساتی نالوں میں طغیانی کا امکان ہے جبکہ بالائی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے،بارشوں کا نیا سلسہ شروع ہونے پر صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)نے ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کردیا ہے، جس میں تیز بارشوں کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو اقدامات اٹھانے کی ہدایات کی گئی ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں