عمران خان نے ایک اور ٹیلی تھون کرنے کا اعلان کر دیا

فیصل آباد (پی این آئی)چیئر مین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے اگلے ہفتے ٹیلی تھون پر پیسے اکٹھے کروں گا، دوبارہ اربوں روپے جمع کروں گا۔فیصل آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہکرپٹ لوگ چوری کر کے ملک کا پیسہ باہر بھیجتے ہیں۔

 

 

شہباز شریف اس کا بھائی اور زرداری پیسہ چوری کر کے باہر بھیجے،گزشتہ 4مہینوں میں مہنگائی آسمان پر اور معیشت زمین پر آگئی ہے، امپورٹڈ حکومت صرف پرانے مقدمے ختم کرانے کیلئے آئی ہے ۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ مزدوروں کسانوں ، تاجروں کے برے حالات ہیں ، اگر آئی ایم ایف قرض دیتاہے تو شرائط سخت ہوتی ہیں،ہم نے پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ ٹیکس جمع کیا، ہماری حکومت نے 50سال بعد ڈیمز بنائے ،ہم نے 10بڑے ڈیم بنائے ، ہمارے دور حکومت میں بجلی 18روپے فی یونٹ تھی ، ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کو سیلاب سے بچانے کیلئے ڈیمز بنانے ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں