عمران خان کا نواز شریف سے بیک ڈوررابطوں کا انکشاف، سیاسی میدان سے تہلکہ خیز خبر آگئی

اسلام آباد ( پی این آئی ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے بیک ڈور رابطوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ سینئر صحافی نعیم اشرف بٹ نے اے آر وائی نیوز پر رپورٹ کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے بیک ڈور رابطوں کا سلسلہ جاری ہے اور اس دوران برف پگھلنے لگی۔

 

انہوں نے دعویٰ کیا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی اہم حکومتی شخصیت سے ملاقات ہوئی، یہ ملاقات چند روز قبل اسلام آباد میں ہوئی، جس میں کشیدگی کو کم کرنے پر اتفاق ہوا جب کہ اس ملاقات میں آئندہ کے سیاسی سیٹ اپ اور انتخابات پر بھی بات ہوئی۔دوسری طرف گزشتہ شب بہاولپور میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ شہبازشریف، زرداری، مولانا فضل الرحمان نے اندرونی وبیرونی طاقتوں سے مل کرہماری حکومت گرائی، یہ ڈاکو اقتدار میں این آر او اور اپنے کیسز ختم کرنے کے لیے آئے تھے، نیب ترامیم کرکے انہوں نے قوم کا لوٹا ہوا 1100 ارب معاف کرایا، ان سے معیشت نہیں سنبھالی جا رہی، انڈسٹریز بند، ایکسپورٹ کم ہو رہی ہیں، قرضے بڑھ رہے ہیں اور یہ ملک کو اندھیرے کی طرف لے کر جارہے ہیں لیکن مجھے جاگی ہوئی قوم نظر آ رہی ہے، ضمیر فروشوں، لوٹوں کے دن ختم ہوگئے۔انہوں نے نے شریف خاندان کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان کے لندن میں اربوں کے مہنگے ترین فلیٹس خریدے گئے،آج سے 10 سال پہلے لندن فلیٹس کی شریف خاندان سے منی ٹریل مانگی تھی، نواز شریف نے پارلیمنٹ میں کہا تھا کدھر ہیں وہ پراپرٹیز؟

 

 

مریم نواز کے لیے سچ بولنا بڑا مشکل کام ہے، مریم نوازنے کہا تھا لندن تو دور پاکستان میں بھی کوئی پراپرٹی نہیں، بیچاری دو وقت کا کھانا نہیں کھا سکتی، اسے احساس پروگرام میں شامل کرنا چاہیے ۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ پانامہ انکشافات کے دوران دنیا میں ان کی اربوں روپے کی جائیدادیں پکڑی گئیں، پانامہ انکشافات کے بعد مریم نواز کے صحتمند بھائی نے کہا میری بہن فلیٹس کی مالکہ ہیں، حسین نوازنے کہا الحمد للہ پراپرٹی ہماری ہیں، اربوں روپے سے خریدے گئے لندن کے 4 بڑے، بڑے محلات مریم نواز کے تھے، مریم نواز کی تو کوئی آمدنی نہیں تھی تو یہ پیسہ کدھرسے آیا؟ لندن فلیٹس عوام کے چوری کے پیسوں سے خریدے گئے۔چئیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ جب صدر، وزیراعظم، وزرا کرپشن کریں ملک تباہ ہو جاتے ہیں، زرداری، شریف ملک کا پیسہ چوری کر کے باہر لے گئے، ملک کی سب سے خوفناک اورملک کی بڑی بیماری زرداری ہے، چیری بلاسم جوتے دیکھ کر ہی پالش شروع کر دیتا ہے، بوٹ دیکھ کر خاص پالش شروع کر دیتا ہے، شہباز شریف بڑے بوٹوں کی ایسے پالش کرتا ہے اس میں شکل بھی نظرآنا شروع ہوجاتی ہے، ڈیزل اسلام کو اپنی سیاست چمکانے اور پیسہ بنانے کے لیے استعمال کرتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں