عمران خان دوسروں کی مونچھوں بارے باتوں سے گریز کریں طارق بشیر چیمہ کا کپتان پر پلٹ کر جوابی وار

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ق کے سیکرٹری جنرل اور وفاقی وزیر چوہدری طارق بشیرچیمہ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ دوسروں کی مونچھوں کے بارے میں الٹی سیدھی باتوں سے گریز کریں وہ اس طرح کی گفتگو سے اپنے بارے میں غلط فہمیاں پیداہونے کا موقع فراہم کرتے ہیں کسی مرد کو دوسروں کی مونچھوں پر اعتراض زیب نہیں دیتا۔ روزنامہ جنگ میں صالح ظافر کی خبر کے مطابق بہاولپور میں عمران کے جلسے میں شرکاء کی

تعداد اور تقریر کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جہلم، سرگودھا اورگجرات کے بعد اب بہاولپور میں بھی عمران کا جلسہ فلاپ رہا ہے ایسے ناکام جلسوں نے ثابت کیا ہے کہ تحریک انصاف کا بلندی سے پستی کا سفر شروع ہو گیا ہے۔عمران کو قبل ازیں آصف علی زرداری کی مونچھوں سے تکلیف محسوس ہوتی تھی جس کا وہ اپنے جلسوں میں ذکر کرتے تھے اب ان کی مونچھیں انہیں تکلیف پہنچا رہی ہیں۔ عام لوگ اسے نہیں سمجھ سکیں گے انہوں نے دعویٰ کیاکہ جہلم،

سرگودھا اورگجرات کے بعد اب بہاولپور میں بھی عمران کا جلسہ فلاپ رہا ہے ایسے ناکام جلسوں نے ثابت کیا ہے کہ تحریک انصاف کا بلندی سے پستی کا سفر شروع ہو گیا ہے اور اس میں تیزی آرہی ہے عوام کو پتہ چل چکا ہے کہ عمران اور اس کے ساتھی پاکستان کے دشمن ہیں وہ ملک کو پہلے ہی ناقابل تلافی گزند پہنچا چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close