ہربھجن مولانا طارق جمیل سے متاثر ہوکر اسلام قبول کرنا چاہتے تھے، سابق قومی ٹیم کپتان انضمام الحق کا انکشاف

اسلام آباد(پی این آئی )قومی کرکٹ ٹیم کےسابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کی سابق بھارتی کھلاڑی ہربجھن کے اسلام قبول کرنے کے بیان کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق سابق کپتان انضمام الحق کا کہنا تھا ایک دن مجھ سے ہربھجن نے کہا کہ’ یہ جو آدمی ہیں نا میرا دل کرتا ہے میں ان کی بات مان لوں، اگرچہ ہربھجن کو مولانا طارق جمیل کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں تھیں لیکن ان کا دل کرتا تھا کہ وہ ان کی بات مان لیں تو میں نے بھارتی اسپنر سے کہا کہ مان لیں کیا مشکل ہے، جس پر ہر بھجن نے کہا کہ تمہیں دیکھ کر رک جاتا ہوں کیونکہ تمہاری زندگی اس طرح کی نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close