ایشیا کپ کا بڑا ٹاکرا، حارث رؤف نے بھارت سے میچ کا گیم پلان بتا دیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف نے ایشیا کپ سپر 4 مرحلے میں بھارت سے آج ہونے والے میچ کا گیم پلان بتادیا۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق یو اے ای میں میڈیا سے گفتگو میں حارث رؤف نے کہا کہ سپر 4 میچ میں کوشش ہوگی کہ بھارتی مڈل آردڑ بیٹرز سوریا کمار یادیو اور ہاردیک پانڈیا کو جلد آؤٹ کیا جائے، سوریا کمار یادیو کی اچھی فارم ہے، اس کے ساتھ دیگر بھارتی بیٹرز کی بھی کمزوریوں سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اچھا کھیل پیش کریں گے، بھارت کے خلاف فائٹ کی اور اب بھی کوشش ہوگی کہ اچھا کھیلیں اور جیتیں، گیم کو گیم کی طرح لیتے ہیں، ہانگ کانگ کے خلاف میچ میں اچھی کامیابی ملی، اس مومنٹم کو برقرار رکھیں گے۔اُن کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف پہلے میچ میں صورتحال ایسی تھی کہ رنز پڑ گئے، اب کوشش ہو گی کہ جو خامیاں تھیں ان کو نہ دہراؤں۔حارث رؤف نے یہ بھی کہا کہ فٹنس پر کام ہو رہا ہے، اسی میں کوئی کمی نہیں ہے، میڈیکل اسٹاف بھی محنت کر رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close