طیارہ شہر پر گرانے کی دہمکی، پولیس نے پائلٹ کو حراست میں لے لیا

ٹوپیلو (پی این آئی) امریکی ریاست مسیسیپی کے شہر ٹوپیلو پر پائلٹ نے طیارہ شہر پر گرانے کی دہمکی دے دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کئی گھنٹے پرواز کے بعد چوری شدہ طیارے کو اتار لیا گیا اور پائلٹ کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ٹوپیلو میں 29 سالہ پائلٹ نے طیارے کو وال مارٹ پر گرانے کی دھمکی دی تھی۔ نوجوان پائلٹ نے طیارہ چوری کیا تھا اور شہر کے اوپر چکر لگا رہا تھا۔

ٹوپیلو پولیس نے ایک بیان میں کہا تھا کہ پائلٹ نے شہر کے ایمرجنسی نمبر 911 پر رابطہ کیا اور طیارے کو وال مارٹ پر گرانے کی دھمکی دی۔ پولیس نے وال مارٹ اور اس کے اردگرد کے علاقوں کو خالی کرا لیا تھا۔ پولیس اہلکار پائلٹ کے ساتھ رابطے میں تھے۔ پائلٹ کی شناخت کے بارے میں عوامی سطح پر کچھ نہیں کہا گیا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close