عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں نااہلی اور جیل جانے کی پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان مسلم لیک ( ن ) کے رہنما بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا نے کہا ہے کہ عمران نیازی کا اداروں پر تنقید کرنا ایک وطیرہ بن چکا ہے ،خود ساختہ صادق اور امین پرچ پیالی سے لیکر آئی فون کا چور نکلا۔ عمران نیازی کے توشہ خانہ کیس کی اوپن سماعت کے مطالبے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا نے کہاکہ عمران نیازی کو اگر اوپن سماعت کرانے کا اتنا شوق ہےتو الیکشن کمیشن میں پہلے اپنا جواب جمع کروائیں۔

 

 

عمران نیازی کا وکیل کیس پہ تاریخ پہ تاریخ لیے جارہا ہے آپ کو جواب جمع کروانا پڑے گا،رسیدیں مانگنے والوں کے لیے اب رسیدیں دینے کا وقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کا اداروں پر تنقید کرنا ایک وطیرہ بن چکا ہے،عمران نیازی کو صادق اور امین ڈکلیئر کرنے والوں کو اب پاکستانی قوم تعجب اور تشویش کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے،خود ساختہ صادق اور امین پرچ پیالی سے لیکر آئی فون کا چور نکلا۔عمران نیازی توشہ خانہ کیس میں جیل بھی جائیں گے اور نااہل بھی ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close