پاکستان پیپلز پارٹی سوشل میڈیا آزاد کشمیرکی جانب سے متاثرین سیلاب کے لیے عطیات جمع کرنے کا سلسلہ جاری

اسلام آباد (آئی اے اعوان) متاثرین سیلاب کی امداد کیلئے آزاد کشمیر اور پاکستان بھر سمیت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کشمیریوں کی طرف سے لگائے گئے ریلیف کیمپوں میں عطیات جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے ۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں لگائے گئے ایک کیمپ میں پاکستان پیپلز پارٹی سوشل میڈیا آزاد کشمیر کے صدر صاحبزادہ ذوالفقار علی، فائزہ یاسین، فاطمہ انور اور ذوبیہ خورشید راجہ نے سیلاب زدہ علاقوں کے عوام کیلئے گزشتہ کئی دنوں سے امداد اکٹھی کرکے بھجوا رہے ہیں۔


دارالحکومت مظفرآباد کے صحافیوں کی تنظیم ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے وفد نے بھی امدادی کیمپ کا دورہ کیا ۔صدر ٹی وی جے آصف رضا میر، محمد عارف عرفی، امتیاز احمد اعوان، امیرالدین مغل، سید اشفاق شاہ،بشارت مغل، ندیم شاہ نے امدادی کیمپ دورہ کے موقع پر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے کارکنوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔اور کار خیر میں اپنا حصہ ڈالا ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے وفد کے شرکاء نے راولپنڈی اسلام آباد میں مقیم کشمیریوں سے اپیل کی کہ وہ متاثرین سیلاب امداد کیلئے لگائے کے ریلیف کیمپوں میں دل کھول کر عطیات جمع کروائیں ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close