جو بھی حکومت کے پیچھے ہے سن لے، عمران خان نے ایک اور بڑی وارننگ دیدی

اسلام آباد(پی این آئی)سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت اور اس کے ’مددگاروں‘ کو وارننگ دے دی۔بہاولپور میں جلسے سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھاکہ جو بھی حکومت کے پیچھے ہے، سن لے 4 مہینے بہت برداشت کرلیا، میں ایک کال دوں گا، پھر اسلام آباد والوں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

 

 

انہوں نے کہا کہ کال دینے کا وقت قریب آتا جارہا ہے اور پوری قوم میرے ساتھ کھڑی ہے۔عمران خان کا کہنا تھاکہ مجھے دیوار سے لگایا گیا تو کارنرڈ ٹائیگر بن جاؤں گا، پیغام دینا چاہتا ہوں کہ اب بھی وقت ہے ، صاف شفاف الیکشن کروا دیں ، خود کو بچالیں ، ملک کو بچالیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close