قائد حریت سید علی گیلانی کی پہلی برسی، آزاد کشمیر میں شایان شان یادگار لائبریری بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد (پی آئی ڈی) وزیر اعظم آزادجموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے عظیم حریت رہنماء سید علی شاہ گیلانی رحمتہ اللہ علیہ کے یوم وفات یکم ستمبر کویوم سید تحریک تکمیل پاکستانقرار دیتے ہوئے آزاد کشمیر میں ان کی شخصیت کے شایان شان یادگار تعمیر کرنے اور ان کے نام پر ایک لائبریری مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے،آئندہ ہر سال یکم ستمبر کو ‘یوم سید تحریک تکمیل پاکستان کے نام سے بھرپور اہتمام کے ساتھ منایا جائے گا،

وزیر اعظم سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ سید علی شاہ گیلانی رحمتہ اللہ ایک عالمی رہنماء اوربلند پایہ عالم تھے،جو عالمی دنیا کے مدبروں میں شمار کیئے جاتے تھے،دنیا بھر میں جاری انسانی حقوق کی جدو جہد کے علمبردار انہیں اپنا آئیڈیل مانتے تھے،دنیا میں ان کی بات مانی جا تی تھی، آذاد کشمیر میں سید علی شاہ گیلانی رحمتہ اللہ علیہ کی شخصیت شایان شان عظم الشان یادگار تعمیر کی جائے گی جبکہ ان کے علم اور فہم کے پیش نظر ایک لائبریری بھی ان کے نام مقرر کی جائے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close