عمران خان کی لائیو تقریر نشر کرنے کیخلاف دائر درخواست پر سماعت کا تحریری حکم جاری

لاہور( آئی این پی)لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی لائیو تقریر نشر کرنے کیخلاف دائر درخواست پر سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار حسین نے شہری محمد خان مدنی کی درخواست پر سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کیا ۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے خود رجوع کررکھا ہے ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیمرا کا حکم معطل کررکھا ہے ،درخواست گزار درخواست کی مزید کاروائی نہیں کرنا چاہتا ،عدالت درخواست واپس لینے کی بنیاد پر مسترد کرنے کا حکم دیتی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close